مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب بنے گی‘ مسعود خان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 1 September 2019

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب بنے گی‘ مسعود خان

مسعود خان

اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے تا کہ بھارتی اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو ہضم نہیں کرسکتا پاکستانی قوم اور فوج کشمیریوں کی پشت پر ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پیغام پاکستان بیانیہ مزید شدت سے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرفیوانسانی المیہ کی شکل اختیار کرچکے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت اور عوام اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہ انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے تاکہ بھارتی اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں 29ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 29ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب بنے گی‘ مسعود خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2jRrvzJ

No comments:

Post a Comment