ملیشین وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 September 2019

ملیشین وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے رابطہ کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ملیشین وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ، رابطے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے ملاٗیشیا کے وزیرخارجہ کوبتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ چار ہفتوں کے مسلسل کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، بھارت، گذشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو آپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اوآئی سی سے لیکر یورپی پارلیمان تک پوری دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج ہے۔

انھوں نے مزید کہا میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے سامنے آنے والی چشم کشا رپورٹس ،ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندھی کر رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے مسلمانوں کی نظریں،بھارتی استبداد سے نجات کے لیے عالمی برادری بالخصوص مسلم دنیا کی منتظرہیں۔

ملائشیا کے وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے روابط اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

The post ملیشین وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LxqaYV

No comments:

Post a Comment