معاشی کارکردگی کا جائزہ، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 September 2019

معاشی کارکردگی کا جائزہ، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ، دورہ تکنیکی نوعیت کا ہوگا اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا وفدرواں ماہ پاکستان کادورہ کرے گا ،آئی ایم ایف کی پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن نےدورےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفد 16 ستمبر کو پاکستان آئے گا۔

دورہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کیا جائے گا ، یہ دورہ تکنیکی نوعیت کا ہوگا اوروفد معاشی چیلنجز پر بھی بات کرے گا۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں مقیم آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کا پہلا جائزہ دسمبرمیں ہوگا، جائزہ سہماہی بنیادپرکیاجائےگا۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان کا پہلا جائزہ دسمبرمیں ہوگا، آئی ایم ایف

ٹریساڈبن کا کہنا تھا کہ جائزے میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائےگا اور بڑے معاشی اہداف اورمالیاتی معاملات زیرغورآئیں گے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ فنڈ نے پاکستان کیلئے ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسیلٹی کےتحت چھ ارب ڈالرکاقرض پروگرام منظورکیا ہے۔ پروگرام انتالیس ماہ پرمشتمل ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں روپے کی قدر،شرح سود،اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اورنجکاری جیسی شرائط شامل ہیں

خیال رہے جولائی میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کی مد میں 99 کروڑ 14لاکھ ڈالر موصول ہوگئی تھی ، آئی ایم ایف پروگرام کی جانب سے پاکستان کو 39 ماہ میں 6 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔ٹیکس آمدن بڑھانامعاشی استحکام کیلئےضروری ہے۔ روپےکی قدرحقیقت کے قریب ترہو۔

The post معاشی کارکردگی کا جائزہ، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZOB6q8

No comments:

Post a Comment