وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے آج مظفرآباد جائیں گے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 5 September 2019

وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے آج مظفرآباد جائیں گے

Imran Khan

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے آج مظفرآباد جائیں گے اور کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے، عمران خان نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کےلئے آج آزاد کشمیر مظفر آباد جائیں گے اور مظفرآباد میں کشمیری شہداءکی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی بھی کہ ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی دارلحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے۔وزیراعظم نے بتایاکہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداءکے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔

مزید پڑھیں : یوم دفاع پر وزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی جنگ نہیں چاہتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنی سلامتی اورخودمختاری پرسمجھوتا نہیں کریں گے، دشمن کو بھر پورردعمل دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

The post وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے آج مظفرآباد جائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UvLj9I

No comments:

Post a Comment