امریکا یمنی حوثیوں سے مذاکرات کررہا ہے،محکمہ خارجہ کے عہدہ دار کی تصدیق - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 5 September 2019

امریکا یمنی حوثیوں سے مذاکرات کررہا ہے،محکمہ خارجہ کے عہدہ دار کی تصدیق

Yemeni Houthis

واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے پہلی مرتبہ اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکا یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے مذاکرات کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشرق قریب امور ڈیوڈ شینکر نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے تنازع کا باہمی طور پر قابل قبول حل چاہتے ہیں اور اس مقصد کی غرض سے حوثیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حوثیوں کے درمیان یمن میں گذشتہ قریباً چار سال کے دوران میں یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

امریکا کے سابق صدر براک اوباما کے دورِ حکومت میں جون 2015 میں امریکی حکام نے حوثی لیڈروں سے مختصر بات چیت کی تھی اور انھیں جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن مذاکرات میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

جنیوا میں یہ امن عمل اور اس کے بعد سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مذاکرات تنازع کے حل کے لیے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے تھےاب جنگ کی وجہ سے عرب دنیا کے غربت زدہ ملک یمن میں لاکھوں افراد قحط سے دوچار ہیں اور انھیں بنیادی انسانی ضروریات دستیاب نہیں ہیں۔

The post امریکا یمنی حوثیوں سے مذاکرات کررہا ہے،محکمہ خارجہ کے عہدہ دار کی تصدیق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZB92LE

No comments:

Post a Comment