اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آبادمیں سیمینارسےخطاب کہا یورپی پارلیمنٹ کا ان کیمرا سیشن تھا،صرف ارکان مدعو تھے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور اور تشویش کا اظہار کیاگیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کیاجارہاہے، یورپی یونین نےمقبوضہ کشمیرکی حیثیت میں تبدیلی کی مذمت کی اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پراظہار تشویش کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت نےغیرقانونی اقدام سےکشمیرکامحاصرہ کررکھاہے ، دنیامیں کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے، آئس لینڈکے وزیرخارجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات ہوئی ہے، اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی اجلاس میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفادکومدنظررکھ کرمرتب کی گئی، خارجہ پالیسی میں ترجیحات کاتسلسل رکھاگیاہے، بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سےپاکستان تنہائی سےنکل آیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا پاکستان خطےمیں قیام امن و استحکام کیلئےکوششیں جاری رکھےگا، ہمسایوں سےاچھےاورپرامن تعلقات ہماری ترجیحات ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے, مقبوضہ کشمیرجیل کامنظرپیش کررہاہےادویات ہیں نہ خوراک۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت نے دہائیوں سے کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھاہے، خارجہ پالیسی اندرونی اوربیرونی معاملات کومدنظررکھ کربنائی گئی ۔
انھوں نے مزید کہا پالیسی ایشوزپرپلڈاٹ بڑی اچھی رپورٹس تیارکررہاہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں آگےبڑھ رہی ہے، فارن پالیسی چیلنجز کا تعلق قومی مستقل مفادات سے ہوتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی مستقل دوست یادشمن نہیں ہوتا،صرف مفادات مستقل ہیں، خطےکوکئی چیلنجزکاسامناہے، ہمارےمشرقی و مغربی ہمسایوں کی طرف سے چیلنجز ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطےمیں امن واستحکام کاخواہاں ہے، افغانستان میں افغانوں کےمابین مذاکرات بہت اہم ہیں، خارجہ پالیسی کا جیواسٹریٹیجک ماحول سے بڑا تعلق ہے۔
The post بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، وزیر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32rEV63
No comments:
Post a Comment