کراچی: قائم علی شاہ کے خلاف ملیر ندی کی سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت دوران عدالت نے ریمارکس دیے نیب پہلےتحقیقات مکمل کرے اور بعد میں لوگوں کو گرفتار کرے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قائم علی شاہ کے خلاف ملیر ندی کی سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت میں سماعت کے دوران وکیل نیب نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف شواہد نہیں ملے، قائم علی شاہ کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوئری ختم کردی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ دیگرالاٹیزکہاں ہیں، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر نیب وکیل نے جواب دیا کہ الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی تھی اس لیے کسی کے خلاف کارروائی جاری نہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کے خلاف انکوئری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب پہلے تحقیقات مکمل کرے اور بعد میں لوگوں کو گرفتار کرے۔
بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
The post عدالت نے قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کی درخواست نمٹا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZtvkPj
No comments:
Post a Comment