واشنگٹن:امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عاید کردی ہیں، محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ آسٹروناٹیکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت تین اداروں پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں امریکا کے محکمہ خزانہ نے کہاکہ ایران کی خلائی ایجنسی ،ایران سپیس ریسرچ سنٹر اورآسٹروناٹیکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ءمیں ایران سے جولائی 2015ءمیں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے اور نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں جس سے اس کی معیشت زبوں حال ہوچکی ہے۔
امریکا نے تب سے ایران کے اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نےاس سے قبل ایران کی دو فضائی کمپنیوں ماہان ایئر اور معراج ایئر سے وابستہ اداروں کے علاوہ دو ایرانیوں اور ایک ترک کمپنی پر بھی پابندی عائد کرچکے ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون میوچن نےایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے جن سہولت کار اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں اور انہیں بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے وہ ایران کی فضائی کمپنیوں ماہان ایئر، کیسپین ایئر، معراج ایئر اور پویا ایئر کو فاضل پرزہ جات اور خدمات مہیا کررہے تھے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی فضائی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ برس کہا تھا کہ امریکا ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا جس سے ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔
The post ایرانی خلائی ایجنسیاں بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آگئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LhJxGc
No comments:
Post a Comment