واشنگٹن: پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نے خطےکی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے ،عالمی قوتوں نےنوٹس نہ لیاتوجوہری طاقتوں میں تنازع کھڑاہوسکتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی کریک ڈاؤن پورے خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے، عالمی قوتوں نےنوٹس نہ لیاتوجوہری طاقتوں میں تنازع کھڑاہوسکتاہے۔
اسد مجید کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہورہےہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نے خطےکی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے، کشمیرکےمعاملےپرپاکستان نےتاحال تحمل،ذمہ داری کامظاہرہ کیا۔
مودی سیاسی حمایت کیلئے جارحانہ بیانات دے رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کیلئے امن اور انصاف چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں : کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے، اسد مجید
یاد رہے پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو میں کہا تھا وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے اور عالمی برادری پر زور دیں گے وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔
،اسد مجید کا کہنا تھا کہ خودمختاری کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورطریقے سے ردعمل دے گا، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا تھا مسئلہ کشمیر خطے کے امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
The post مقبوضہ کشمیرپر عالمی قوتوں نےنوٹس نہ لیاتوجوہری طاقتوں میں تنازع کھڑاہوسکتاہے، اسد مجید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZAfaDK
No comments:
Post a Comment