یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مشال ملک - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 4 September 2019

یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مشال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، یاسین ملک کا فیملی سے بھی کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ جیل میں یاسین ملک کی طبیعت بہت خراب ہے، یاسین ملک کو کسی بھی قسم کی طبی سہولت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے یاسین ملک کی فزیوتھراپی کا کہا تھا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مزید کہا کہ مودی سرکاری کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 32ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اورمریضوں کوعلاج میسرنہیں، مشال ملک

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے ہرحربہ استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اور مریضوں کوعلاج میسر نہیں ہے۔

The post یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مشال ملک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MUfpmz

No comments:

Post a Comment