اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ ایک روپے اٹھہترپیسے مہنگی کردی ، بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، بجلی صارفین پرچوبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔
سی پی پی اے نے کہا جولائی میں ہائیڈل سے32.53فیصد،کوئلےسے14.33فیصد ، مقامی گیس سے11.81فیصد،درآمدی ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیداکی گئی جبکہ فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیپراحکام کا کہنا تھا کلہ فرنس آئل سے پلانٹس چلائےجاتےتو5 ارب60 کروڑکی بچت ہوسکتی تھی، بہترصلاحیت والےپلانٹس چلائےجاتےتوریلیف فراہم کیاجاسکتا تھا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کوٹ ادوپاورپلانٹ کی کیپسٹی کی تفصیلات فراہم کریں، جس پر ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ میرٹ کیاتھااورکیاتبدیلی کی گئی تفصیلات فراہم کریں، میرٹ آرڈرتبدیل کرنےسےنقصانات ہوتا ہے،اسکی تفصیلات دیں۔
یاد رہے گذشتہ ماہ نیپرا نے بجلی فی یونٹ 9 روپے سستی کردی تھی، جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملا، کمی کی منظوری جون کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی تھی۔
خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
The post بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2I1Sh1t
No comments:
Post a Comment