پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا، ملیحہ لودھی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 September 2019

پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا، ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ہم نے یوم دفاع پر قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا۔

تقریب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا، انہوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت مبقوضہ وادی میں جارحیت ختم کرے۔

وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، ملیحہ لودھی

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ملیحہ لودھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، بھارت جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔

The post پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا، ملیحہ لودھی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31463YO

No comments:

Post a Comment