لاہور: پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون الرشید ، سابق کپتان عامر سہیل ،چیف آپریٹنگ آ فیسر سبحان احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آ ج کل پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ مشکل صورت حال کا شکار ہے، کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو دوبارہ پوری آب وتاب سے بحال کریں.
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے 90 کی دہائی میں اور96 کے ورلڈکپ سے پہلے بھارتی بورڈ کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے.
مزید پڑھیں: آئی سی سی فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے، احسان مانی
خیال رہے کہ گزشتہ دونوں احسان مانی نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ ترجیحات میں خواتین کی کرکٹ بھی شامل ہے، کبھی خواتین کی کرکٹ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ سری لنکا سے پوری سیریز پاکستان میں ہو۔
تقریب میں انھوں نے صاحب کتاب طاہر میمن کی پاکستان کرکٹ کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا اور انھیں قابل تعریف ٹھہرایا.
The post ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں: احسان مانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FXpetO
No comments:
Post a Comment