فاروق ستار اور عامر خان پر جرمانہ عائد، رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 6 April 2019

فاروق ستار اور عامر خان پر جرمانہ عائد، رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں عامر خان اور ڈاکٹر فاروق ستار پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر، اے آر وائی حملہ اور سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی علیحدہ علیحدہ سماعت ہوئی۔

سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت کرنے والے جج نے تاخیر سے آنے پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم رہنما عامر خان پر جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے ملزمان کو 5 ، 5 سو روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کی سماعت بھی ہوئی جس میں فاروق ستار، عامر خان، قمر منصور، شاہد پاشا، جنید لاکھانی پیش ہوئے جبکہ خواجہ اظہار ، رؤف صدیقی اور کنور نوید جمیل کے وکلا نے عدالت میں استشنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نےدرخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں اے آر وائی نیوزدفترپرحملے کے کیس کی بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں فاروق ستار، عامر خان سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش ہوئے۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ کلھوڑو کے بیان پر ملزمان کے وکلاء نے جرح کی، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم جاوید شوکت کےوکیل نےمجسٹریٹ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔

مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلا نے آئندہ سماعت پر جرح کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عدالت نے کارروائی 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ حیدرآباد کے عوام کوجاتاہے، مجھے امید ہے اس مرتبہ اب یہ صرف اعلان نہیں ہوگا بلکہ عملی اقدامات بھی ہوں گے۔

فاروق ستار نے عمران خان کو حیدرآباد آنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئیں عوام شکریہ ادا کریں گے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں حیدرآباد کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا، حکومت جو اقدامات کررہی ہے وہ خوش آئند ہے،  زیادہ مناسب یہ ہوتا کہ یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب حیدرآباد میں ہی منعقد کی جاتی۔

The post فاروق ستار اور عامر خان پر جرمانہ عائد، رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2TY3yTj

No comments:

Post a Comment