کراچی: سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں محمد عامر بہترین بولر ہے ان پر تنقید مناسب نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کا فارمیٹ 1992 والا ہے، پاکستان ٹیم کے چانسز ہیں، اچھا کھیلنا پڑے گا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ محمد حسنین کو کھلانا چاہتے ہیں تو کھلائیں روکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں کوئی نیا بیٹسمین نہیں مل رہا ہے، کرکٹ کے معاملے پر ہمیں معیار کی طرف دیکھنا چاہئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں ٹیم فائٹ کرتی دکھائی دے گی، سرفراز احمد
واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو اپنی کارکردگی پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم کا اسٹرائیک بولر وکٹیں نہ لے رہا ہو تو کپتان کو پریشانی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا فارمیٹ مشکل ہے، بھارت سے میچ اہم ہوتا ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم بہت اچھی ہے، خواہش ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں اگر ٹیم ورلڈ کپ نہیں بھی جیتتی تو گراؤنڈ میں فائٹ کرتی ہوئی نظر آئے گی۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی، جلد کوچ اور سلیکٹرز سے اسکواڈ پر مشاورت ہوگی۔
The post محمد عامر بہترین بولر ہے، تنقید مناسب نہیں، وسیم اکرم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G5uaOC
No comments:
Post a Comment