پاکستانی ہندوباشندےاس ملک کو دھرتی ماتا سمجھتے ہیں، ڈاکٹررمیش کمار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

پاکستانی ہندوباشندےاس ملک کو دھرتی ماتا سمجھتے ہیں، ڈاکٹررمیش کمار

رمیش کمار

کراچی:پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہندو کمیونٹی کو مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر اپنی منفی سرگرمیوں کی بدولت ملک و قوم کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ان خیالات کا اظہار اندرون سندھ کے علاقے چونڈیکو میں منعقدہ گیتا سمیلن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ہندوشہری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ رواں برس ہولی تہوار تحریک پاکستان سے منسوب کرنے کا مقصد پاکستانی ہندو کمیونٹی کے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا تھا۔ آج کی تقریب سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں غیرمسلم اپنی مذہبی تقریبات منعقد کرانے کیلئے آزاد ہیں، انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور قومی وحدت یقینی بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی افادیت پر بھی زور دیا۔

علاوہ ازیں، پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی نے اپنے تین روزہ دورہ اندرون سندھ کے دوران مختلف اضلاع کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے اجلاسوں میں بھی خصوصی شرکت کی، اس دوران سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اقلیتوں کی جائیداد کی حفاظت اور امن و عامہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کہنا تھا کہ ملک بھرکے محب وطن ہندو باشندے پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست اقلیتوں کی جان و مال اورعزت کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

اجلاس میں کمشنر لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنرز شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد، شکار پور وغیرہ شریک ہوئے۔ دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹررمیش کمار وانکوانی نے نواب شاہ ڈویژن کے کمشنر، ڈی سی سانگھڑ، نوشیروفیروز، سانگھڑ اورمقامی ہندو کمیونٹی کے نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

The post پاکستانی ہندوباشندےاس ملک کو دھرتی ماتا سمجھتے ہیں، ڈاکٹررمیش کمار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UlIb3u

No comments:

Post a Comment