مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، عثمان بزدار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 6 April 2019

مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، عثمان بزدار

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور صحت مند افراد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

نئے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری او ر مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، شعبہ صحت کو عوام کی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں،ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع روڈ میپ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام میں تبدیلی لا کر مریضوں کو جدید علاج معالجہ مہیا کریں گے اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحاتی پروگرام کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا دائرہ کار بتدریج پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔

بلاشبہ صحت انصاف کارڈ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے اور اس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکتا ہے۔

The post مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Kf5Ei9

No comments:

Post a Comment