لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف میں تاخیر کی بڑی وجہ قاتلوں کا دولت مند اور طاقتور ہونا ہے۔
یہ بات انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف میں تاخیر کی بڑی وجہ قاتلوں کا دولت مند اور طاقتور ہونا ہے۔
پانچ سال کے بعد تمام تر قانونی جدوجہد کے باوجود حصول انصاف کی جدوجہد17جون2014 کی پوزیشن پر ہے، جب بھی کوئی پیشرفت ہوتی ہے کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام مظلوموں کی بجائے ظالموں کا تحفظ کرتا ہے، حالات جیسے بھی ہیں مگر حصول انصاف کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
فیڈرل کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق الرحمن، انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی ،جواد حامد ،مظہر محمود علوی ،چودھری عرفان یوسف، فرح ناز نے شرکت کی۔
The post سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف میں تاخیرکی وجہ قاتلوں کا طاقتور ہونا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UAyzB7
No comments:
Post a Comment