لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، حسن مرتضیٰ کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، صوبہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سےادا کررہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب پر پورا اعتماد ہے، حسن مرتضیٰ کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، عثمان بزدار پنجاب کے بااختیار وزیراعلیٰ ہیں۔
ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ وسائل پنجاب کے پاس ہی ہیں اور وہ صوبے کی امانت ہیں، وسائل پر وفاق کے قبضے کی بات حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسن مرتضیٰ پہلے اپنے لیڈرز کی لوٹ مار کا حساب دیں، صوبہ سندھ کے عوام کو بدحال کرنے میں ان کی قیادت کا پورا حصہ ہے.
مسٹر ٹین پرسنٹ کا کچا چٹھہ ملک کے22کروڑ عوام پہلے سے جانتے ہیں، حسن مرتضیٰ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
The post عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اور اس کے وسائل محفوظ ہاتھوں میں ہیں، شہبازگل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G69ndT
No comments:
Post a Comment