اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی نیب پیشی پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے شرپسند عناصر کی شناخت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی پر پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہنگامہ آرائی کرنے والے شرپسند عناصر کی تفتیشی حکام نے شناخت میڈیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شناخت کیے جانے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، شرپسندوں کو جلد قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی، پیپلزپارٹی کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم
یہ بھی پڑھیں: نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی، پی پی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج، سینیٹر بھی نامزد
یاد رہے کہ 20 مارچ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پی پی کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس کے نیتجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں ہنگامہ آرائی کرنے والے پی پی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور راجہ شکیل عباسی کو بھی نامزد کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر زرداری کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 20 ملزمان کو عدالت نے چار اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا تھا جبکہ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے عدالت نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی تھی۔
The post بلاول اور زرداری کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی، شرپسندوں کی شناخت ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UjuemG
No comments:
Post a Comment