امریکی صدر یہودیوں کو مسلم دشمنی پر اکسانے لگے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

امریکی صدر یہودیوں کو مسلم دشمنی پر اکسانے لگے

الہان عمر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہودی کمیونٹی کو ڈیموکریٹس رکن کانگریس سے تعلقات ختم کردینے چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی مسلمان خاتون الہان عمر کو اسرائیل کے اسرائیل اور ٹرمپ کے خلاف بیان دینے کے بعد سے ٹرمپ اور ان کے حامی مختلف طریقوں سے اذیت پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہر لاس ویگاس میں خطاب کے دوران الہان عمر کو شدید تنقید و طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’الہان عمر کا خاص شکر گزار ہوں، اوہ! میں بھول گیا، وہ تو اسرائیل کو پسند نہیں کرتی، میں بھول گیا مجھے معاف کردیں۔

امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان مخالف نظریات آشکار کرتے ہوئے کہا کہ یہودی کمیونٹی کو ڈیموکریٹس رکن کانگریس سے تعلقات ختم کردینے چاہیے۔

خیال رہے کہ الہان عمر کو اسرائیل مخالف بیان دینے پر ایک سفید فام دہشت گرد نے قتل کی دھمکیاں دی تھیں جسے ایف بی آئی نے نیویارک سے گرفتار کیا تھا۔

ایف بی آئی کے مطابق گرفتار شخص پیٹرک کیرلینو نے بیان دیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوپسند کرتا ہے اور امریکی حکومت میں شامل مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ سالہ پیٹرک کیرلینو نے 21 مارچ کو فون کال پر الہان عمر کو قتل کی دھمکی دی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حامی دہشت گرد نے الہان عمر کو دہشت گرد کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

یاد رہے نومبر 2018 میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں الہان امریکی تاریخ میں پہلی بارکانگریس کی رکن منتخب ہونے والی دومسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔

الہان عمر نے ریاست منی سوٹا سے کامیابی حاصل کی تھی، انھوں نے 72 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

The post امریکی صدر یہودیوں کو مسلم دشمنی پر اکسانے لگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UEfb6k

No comments:

Post a Comment