کرک(8 اکتوبر 2026): خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نیو کڑپہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور کانسٹیبل فرہاد جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پولیس حکام کے مطابق اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والے ایس ایچ او داؤد خان اور کانسٹیبل فرہاد کی نمازِ جنازہ پولیس لائن کرک میں ادا کی جائے گی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ نمازِ جنازہ صبح ساڑھے نو بجے پولیس لائن کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں اعلیٰ پولیس حکام، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
پولیس کا عزم ہے کہ بہادر جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k7PSEsM
No comments:
Post a Comment