اسلام آباد (9 اکتوبر 2026): وزیراعظم شہباز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے رابطہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد رات گئے کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کی صورتحال خصوصاً پی ٹی آئی لانگ مارچ بارے گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر موقف دہرا دیا کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ آپ (فضل الرحمان) کی سیاسی خدمات اور مفاہمانہ انداز ہمیشہ قابل ستائش رہا۔ وفاقی حکومت نے ہر ممکن کوشش ہے کہ معاملات سیاسی انداز میں حل ہوں۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی ضد اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے دوری سے مسائل پیدا ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام چاہتے ہیں، ملکی معیشت کیلئے وفاقی حکومت نے سر توڑ محنت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا کو پیغام میں کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ معاملات کو سلجھانے کیلیے کے پی حکومت اور اپوزیشن معاملے کو سنجیدہ لے۔ اپوزیشن کو وفاق پر چڑھائی سے گریز کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس وزیراعظم کے رابطے سے قبل حکومتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں جے یو آئی سربراہ نے مذاکراتی ڈیڈلاک کے خاتمے اور تنازعات کو طے کرانے کیلیے اپنا کردار ادا کی بھی حامی بھری تھی۔
’وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا گیا‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W57up0h
No comments:
Post a Comment