لاہور(8 اکتوبر 2026): پولیس نے کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
لاہور کے علاقوں شادباغ اور مصری شاہ میں پولیس نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے اور کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کر کے مزید قانونی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شادباغ کے علاقے میں ملزم ساحل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گلی میں کھڑی ایک خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی شادباغ پولیس نے فوری ریسپانس کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ساحل کو دبوچ لیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب مصری شاہ کے علاقے میں بھی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گلی میں موجود کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم احمد محمود کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ فریق کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے کسی بھی واقعے کی بروقت اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن پر دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/svNDjFZ
No comments:
Post a Comment