لیجنڈری میسی کے 21 سالہ کیریئر کا فاتحانہ اختتام، آخری میچ میں بھی ٹیم کو فتح دلا دی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 7 October 2026

لیجنڈری میسی کے 21 سالہ کیریئر کا فاتحانہ اختتام، آخری میچ میں بھی ٹیم کو فتح دلا دی

بیونس آئرس (7 اکتوبر 2026): ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والے چیمپئن کپتان لیونل میسی نے آخری میچ میں بھی اپنی ٹیم کا کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

21 سال تک فٹبال کے میدان میں راج کرنے والے ارجنٹینا کے سابق چیمپئن کپتان لیونل میسی نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار انداز میں انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہا اور بینن کے خلاف کھیلا گیا دوستانہ میچ جو ان کے کیریئر کا آخری میچ تھا میں نہ صرف ایک گول اور دو اسسٹ کیے بلکہ اپنی ٹیم کو تین صفر کی شاندار فتح سے بھی ہمکنار کرایا۔

اپنے ہیرو کو الوداع کہنے کے لیے فٹبال اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ ٹی وی پر بھی کروڑوں مداحوں نے یہ میچ دیکھا۔ اس موقع پر پرستاروں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد دوسرے ہاف میں کروڑوں دلوں کی دھڑکن میسی نے اپنے روایتی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اسسٹ دے کر ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔

اس کے بعد 39 سالہ میسی نے پنالٹی اسپاٹ سے گیند کو انتہائی مہارت کے ساتھ نیٹ میں پہنچا کر اسکور 3-0 کر دیا اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

میچ کا وقت ختم ہونے پر جیسے ہی وسل بجی۔ میسی نے گراؤنڈ میں ہی ارجنٹینا کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگایا جب کہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔

لیونل میسی کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی 2022 میں قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی قیادت میں 36 سال بعد اپنی ٹیم ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانا تھا۔

اس کے علاوہ ارجنٹائن کے ساتھ میسی کے سفر کے دوران ٹیم نے 2005 میں ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ، 2008 میں انڈر 23 اولمپک ٹائٹل اور 2021 اور 2024 میں کوپا امریکا بھی جیتا۔ 2022 میں ارجنٹائن نے جنوبی امریکا اور یورپ کے چیمپئنز کے درمیان کھیلی جانے والی فائنلسیما بھی اپنے نام کی۔

تاہم رواں برس کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی میسی نے اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچایا۔ تاہم وہ فائنل میں اسپین کے مدمقابل اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔

 

لیونل میسی نے 21 سالہ فٹبال کیریئر میں 207 میچز میں 125 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ ان کے نام 68 اسسٹس بھی ہیں، جو ایک قومی ریکارڈ ہے۔

 

دوسری جانب لیونل میسی کو شاندار انداز میں الوداع کہنے کے لیے ان کے ہوم گراؤنڈ بیونس آئرس میں بھرپور تیاری کی گئی تھی۔

 

اگر اسٹیڈیم کے اندر 85 ہزار شائقین موجود تھے تو اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر ان کے لاکھوں چاہنے والے بھی موجود تھے۔

 

شہر کی عمارتوں پر اسٹار فٹبالر کی تصویریں بنائی گئی تھیں جب کہ میسی کے 10 نمبر والی دیوہیکل جرسی کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی رونمائی کی گئی تھی۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oNKjJAO

No comments:

Post a Comment