راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکن ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کے لیے راولپنڈی میں موجود ہیں، جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن ٹیم نے بھی ٹریننگ سیشن کیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز میں حصہ لیا۔
انگلینڈ کی ٹیم آج 12 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شام 4 سے 7 بجے کے دوران ٹریننگ کریں گی۔
کرکٹ کیریئر میں میرا بہترین دور ضرور آئے گا: نسیم شاہ
واضح رہے کہ ایک روزہ ٹرائی نیشنل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZyVp7Fb
No comments:
Post a Comment