پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے دلخراش سانحے کا مقدمہ درج، کون کون نامزد؟َ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 16 October 2026

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے دلخراش سانحے کا مقدمہ درج، کون کون نامزد؟َ

پشاور(16 اکتوبر 2026): پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھتیں گرنے کے دلخراش واقعے کا مقدمہ تھانہ آغا میر جانی شاہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حادثے میں 30 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ اسکول کی چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 52 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا اور عمارت مکمل طور پر بوسیدہ اور غیر موزوں تھی۔ اسکول کی دیواریں اور چھتیں بوسیدہ ہونے کی شکایات پہلے بھی کی گئی تھیں، تاہم بچوں کی بار بار شکایات کے باوجود اسکول مالکان نے مبینہ طور پر کوئی شنوائی نہیں کی۔

پشاور میں اسکول کی عمارت گرنے کا واقعہ، شہدا کی تعداد 35 ہوگئی، اضافے کا خدشہ

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں اسکول کی دوسری منزل پر نرسری کلاس اور گراؤنڈ فلور کے کمروں کی چھتیں گری ہیں۔

پولیس کے مطابق اسکول کی یہ اراضی 16 مرلے پر مشتمل ہے جو وحید اور جاوید کی ملکیت ہے، اور یہ زمین 2024 میں لیز پر حاصل کرکے عمارت تعمیر کی گئی تھی۔

Follow US on ARY Tube

پولیس نے اسکول کی عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار سمیت مالکان اور شیئر ہولڈرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ قتلِ بالسبب اور دیگر دفعات (بشمول دفعہ 148، 322 اور 149 تعزیرات پاکستان) کے تحت درج کیا گیا ہے، اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/w5W8Lbp

No comments:

Post a Comment