کراچی سمیت سندھ میں نیا مون سون سسٹم ۔۔۔۔۔۔، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 13 August 2026

کراچی سمیت سندھ میں نیا مون سون سسٹم ۔۔۔۔۔۔، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (13 اگست 2026): پنجاب اور کے پی مون سون کی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے کراچی سمیت سندھ سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال مون سون کا کوئی نیا سسٹم اثر انداز نہیں ہو رہا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اگست کے دوران سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہو سکتی ہیں۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور تھرپارکر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے صبح اور رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SPfQ7Fm

No comments:

Post a Comment