پاکستان کا مجموعی قرضہ 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 12 August 2026

پاکستان کا مجموعی قرضہ 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

کراچی : پاکستان کا مجموعی قرض 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، ایک سال کے دوران قرض میں 5.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک کے مجموعی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ پاکستان کا مجموعی قرض 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے، مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کے مجموعی قرض میں 5.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار میں کہنا تھا کہ 30 جون 2025 تک پاکستان کا مجموعی قرض 94.387 ٹریلین روپے تھا، جو جون 2026 تک بڑھ کر 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وفاقی حکومت کا مقامی قرض 59.441 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جبکہ پاکستان کا بیرونی قرض جون 2026 تک 36.19 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران قرضوں کی مجموعی ادائیگی 11.966 ٹریلین روپے رہی، جس میں بیرونی قرض کی اصل رقم کی مد میں 4.466 ٹریلین روپے ادا کیے گئے۔

مالی سال 2026 کے دوران قرضوں پر 7.266 ٹریلین روپے سود کی ادائیگی کی گئی، جبکہ مالی سال 2025 میں قرضوں پر سود کی ادائیگی 9.466 ٹریلین روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SeYhN6P

No comments:

Post a Comment