اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش کے باعث الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، جس پر جڑواں شہروں میں الرٹ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اور تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جس کے بعد متاثرہ علاقے اور انخلا کی ہدایت نالہ لئی میں طغیانی کے بعد نشیبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
جاوید کالونی اور ندیم کالونی سمیت متعدد نشیبی علاقوں کی سڑکوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے جبکہ جامعہ مسجد روڈ، ڈھوک کھبہ اور صادق آباد کے نالوں میں بھی طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کٹاریاں، گوالمنڈی، جاوید کالونی اور ندیم کالونی کے مکینوں کو فوراً محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
امدادی کارروائیاں اور ہنگامی اقدامات نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، واسا (WASA) اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی سامان اور مشینری کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں۔
نشیبی علاقوں میں شہریوں کی بروقت منتقلی اور پانی کی نکاسی کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل خطرے کے سائرن بجا کر شہریوں کو باخبر اور محتاط رہنے کی تنبیہ کی جا رہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/S0sv7dR
No comments:
Post a Comment