اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرریوں کی تمام سمریاں منظور کرلیں، معاملے کے حل میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کلیدی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججزکی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی جبکہ سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کو بطور مستقل ججز تعینات کرنے کی توثیق کی گئی۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی منظوری دی گئی، ہائی کورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے صدارتی حکم نامے میں ترامیم منظور کی گئی ہیں۔
ہارون اختر خان کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
صدر نے لاہور ہائیکورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں ، سندھ ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور ایک ایڈیشنل جج کی توسیع کی سمری بھی صدر مملکت نےدستخط کئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ، پشاورہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججزکی مستقلی ، بلوچستان میں میں تین ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پردستخط کردیے گئے۔
اس اہم معاملے کے حل میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کلیدی کردار ادا کیا۔
گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سے صدر مملکت کے مشیر عرفان قادر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی تھی، جس میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، اس ملاقات کے دوران ججز تقرریوں کی سمریوں کی منظوری سے متعلق اہم مشاورت مکمل کی گئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/avlKW2F
No comments:
Post a Comment