کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی، چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 29 July 2026

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی، چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان

کراچی(29 جولائی 2026): محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہر میں جنوب مغرب کی جانب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 جولائی سے 5 اگست کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 28 جولائی کی رات سے 5 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 29 جولائی سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ 31 جولائی سے بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DpKgvFz

No comments:

Post a Comment