امریکا نے 58.6 بلین ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے کا معاہدہ کس سے کیا؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 30 July 2026

امریکا نے 58.6 بلین ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے کا معاہدہ کس سے کیا؟

واشنگٹن(30 جولائی 2026): امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا، پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل تیار کیے جائیں گے۔

امریکی فوج نے دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے لیے انٹرسیپٹر میزائل تیار کرنے کا ایک بڑا معاہدہ کر لیا ہے، جس کی کل مالیت 58.6 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے اس معاہدے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ 4.7 ارب ڈالر کا ایک سالہ معاہدہ طے پایا تھا، جسے اب توسیع دے کر سات سالہ معاہدے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس نئے معاہدے کے تحت مالی سال 2026 سے 2032 کے دوران پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی خریداری کا منصوبہ عمل میں لایا جائے گا۔

لاکھ ہیڈ مارٹن کے مطابق اس فنڈنگ کی بدولت کمپنی کو سال 2030 کے اختتام تک انٹرسیپٹر میزائلوں کی پیداوار تین گنا بڑھانے میں مدد ملے گی، جبکہ اس منصوبے کے نتیجے میں ملازمتوں کے مواقع بھی 50 فیصد تک بڑھ جائیں گے اور ملازمین کی تعداد 1200 سے بڑھ کر 1850 تک پہنچ جائے گی۔

یہ اہم دفاعی قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب مشرق وسطیٰ ایران اور یوکرین میں جاری تنازعات کے باعث امریکا کے ہتھیاروں کے ذخائر، فضائی دفاعی نظام اور درست نشانے والے ہتھیاروں کے ذخیروں پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KVPOzNv

No comments:

Post a Comment