خیرپور (28 جولائی 2026) اندرون سندھ کے شہر خیرپور میں مچھلی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ خیرپور شہر کے علاقے پیر جو گوٹھ کے نواحی گاؤں محراب متلو میں پیش آیا، جہاں چار بچے نہانے کے لیے مچھلی کے تالاب میں اترے لیکن پھر زندہ واپس نہ نکل سکے۔
چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے بعد تمام لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں تین بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں، جن کی شناخت پانچ سالہ اقرا، چار سالہ کونج، تین سالہ سراج اور دو سالہ پارس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیرپور اور لاڑکانہ میں مجموعی طور پر سات بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور معاونت یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/izOdoJI
No comments:
Post a Comment