خواجہ آصف کا جموں و کشمیر پر گمراہ کن اور جھوٹے بھارتی بیانیہ پر شدید ردعمل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 27 July 2026

خواجہ آصف کا جموں و کشمیر پر گمراہ کن اور جھوٹے بھارتی بیانیہ پر شدید ردعمل

اسلام آباد(27 جولائی 2026): وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پروپیگنڈے سے تسلیم شدہ قانونی حقائق مسخ نہیں کر سکتا اور پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ بیانات حقائق مسخ کرنے کی ایک اور ناکام بھارتی کوشش ہیں اور اس طرح کے بھارتی بیانات سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی، کیونکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہوگا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات قطعی ناقابل اعتبار ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے اور اپنے جارحانہ عزائم کے ذریعے پورے خطے کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی بیان بازی خطے میں تصادم کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان امن اور مذاکرات کی اپنی پالیسی پر سختی سے قائم ہے، تاہم اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارتی بیانات دراصل مودی حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/a6qTt4G

No comments:

Post a Comment