نیویارک (20 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میچ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فٹبال کا فائنل میچ صدر ٹرمپ نے ’میٹ لائف اسٹیڈیم‘ کے ایک خصوصی لگژری باکس سے دیکھا، جہاں ان کے ہمراہ متعدد عالمی رہنما اور امریکی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔
ان میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام شامل تھیں۔
ٹرافی اور میڈل ٹرمپ نے پیش کیے، امریکی صدر کو اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش
امریکی شخصیات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ، اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو شامل تھے، جب کہ عالمی رہنماؤں میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، ہسپانوی قیادت میں اسپین کے بادشاہ فیلیپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، جب کہ دیگر اہم شخصیات میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کے مالک رابرٹ کرافٹ شامل تھے۔
میچ کے دوران وی آئی پی باکس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سامنے پیش کی گئی سنہری ورلڈ کپ ٹرافی کو مسکراتے ہوئے ہاتھ لگایا اور ہلکے سے تھپتھپایا۔ یہ ٹرافی کے ساتھ ٹرمپ کی پہلی ملاقات نہیں تھی، اس سے قبل فیفا کے صدر اسے وائٹ ہاؤس بھی لے کر آئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فائنل کے فاتح کی پیش گوئی کرنے کو کہا گیا تھا، تاہم انھوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ البتہ بہ ظاہر وہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے خاصے متاثر نظر آئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Hx2FVwK
No comments:
Post a Comment