ٹرافی اور میڈل ٹرمپ نے پیش کیے، امریکی صدر کو اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 20 July 2026

ٹرافی اور میڈل ٹرمپ نے پیش کیے، امریکی صدر کو اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش

نیویارک (20 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کی زندگی کے سب سے یادگار لمحے میں بھی خود کو توجہ کا مرکز بنانے کی کوشش کی۔

صدر ٹرمپ نے اسپین کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کی تقریب میں خود بھی شریک رہنے کی کوشش کی، حالاں کہ فیفا کے صدر اور ان کے قریبی ساتھی جیانی انفانٹینو بہ ظاہر انھیں اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔

دراصل پروگرام کے مطابق چیمپئن اسپین کو ٹرافی دینے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیج پر آئے، امریکی صدر کے ساتھ فیفا صدر جیانی انفانٹینو بھی موجود تھے، صدر ٹرمپ نے عالمی چیمپئن اسپین کو ٹرافی پیش کی، اسپین کی ٹیم نے ان سے ورلڈ کپ کی ٹرافی وصول کی، انھوں نے رنر اپ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بھی سلور میڈل پہنائے۔ صدر ٹرمپ نے میچ آفیشلز کو بھی میڈلز پہنائے، ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی سلور میڈل وصول کرنے کے بعد ٹیم کی شکست پر آب دیدہ ہو گئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ

ٹرمپ نے ٹیم کے اسٹار مڈ فیلڈر اور گولڈن بال ایوارڈ یافتہ روڈری کو ٹرافی پیش کرنے کے بعد اسٹیج چھوڑنے سے گریز کیا، جب کہ اسپین کی ٹیم ارجنٹینا کو شکست دے کر اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے ٹرافی فضا میں بلند کر رہی تھی۔


فیفا ورلڈ کپ: بہترین کھلاڑی، بہترین کیپر کون قرار پایا؟


ٹرافی اٹھانے کی رسمی تقریب سے چند لمحے قبل جیانی انفانٹینو تیزی سے اسٹیج پر ٹرمپ کے پاس آئے اور بہ ظاہر انھیں وہاں سے لے جانے کی کوشش کی تاکہ چیمپئن ٹیم اجتماعی طور پر اپنی کامیابی کا جشن منا سکے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ پر ورلڈ کپ چیمپئنز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش کا الزام لگا ہو۔ گزشتہ سال فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد ہونے والی تقریب میں بھی ٹرمپ، میٹ لائف اسٹیڈیم میں، چیلسی کی ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر موجود رہے تھے جب کلب اپنی ٹرافی بلند کر رہا تھا۔

اتوار کو اسپین کی فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کرنے سے کچھ دیر قبل، جب ٹرمپ اور جیانی انفانٹینو میدان میں داخل ہوئے تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بلند آواز میں نعرے بازی اور ہوٹنگ کی گئی۔

یہ ردِعمل اس وقت سے بھی زیادہ شدید تھا جب میچ کے آغاز سے قبل جینیفر ہڈسن کی جانب سے امریکی قومی ترانے ’’دی اسٹار اسپینگلڈ بینر‘‘ کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی تصویر پہلی مرتبہ اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین (جمبوٹرون) پر دکھائی گئی۔ ہوٹنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسکرین پر ٹرمپ کی تصویر ہٹا کر اسٹیڈیم کا فضائی منظر دکھایا جانے لگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HQ8VlO7

No comments:

Post a Comment