حوثیوں کے سمندری ناکہ بندی کے فیصلے پر سعودی عرب کا پہلا ردعمل آگیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 21 July 2026

حوثیوں کے سمندری ناکہ بندی کے فیصلے پر سعودی عرب کا پہلا ردعمل آگیا

ریاض(21 جولائی 2026): سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی سمندری ناکہ بندی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت اور بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری ناکہ بندی اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔

اتحادی افواج کے سربراہ اور ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ باب المندب کی اہم بحری شاہراہ میں تجارتی اور بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اور غیر معمولی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے حوثیوں کے اس دعوے کو سراسر گمراہ کن قرار دیا جس میں یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی بندش کی بات کی گئی تھی۔

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کیخلاف بحری ناکہ بندی کر دی

دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ نے حوثی تنظیم کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہرایا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب یمن کی قانونی اور تسلیم شدہ حکومت اور یمنی عوام کی حمایت بلا تعطل جاری رکھے گی اور خطے کی بحری سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/By4wQ3U

No comments:

Post a Comment