کراچی: تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، باپ جاں بحق، 4 سالہ بچہ زخمی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 22 July 2026

کراچی: تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، باپ جاں بحق، 4 سالہ بچہ زخمی

کراچی(22 جولائی 2026): ڈی ایچ اے کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے باپ اور بیٹے پر چڑھ گئی۔

 کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے خیابان بخاری کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے باپ اور بیٹے پر چڑھ گئی۔جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ چار سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ خادم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا چار سالہ بیٹا ذیشان زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص اپنے دو بیٹوں کے ساتھ سگنل پر پھول فروخت کر کے گزر بسر کرتا تھا۔ حادثے کے وقت دوسرا بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

Woman patient travelling to Karachi for treatment killed in firing

جاں بحق شخص کے بھائی اور بچے کا کہنا ہے کہ وہ سب فٹ پاتھ پر کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ڈالا سگنل توڑتا ہوا آیا اور ان پر چڑھ دوڑا۔

حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق شخص اور زخمی بچے کو فوراً اپنی گاڑی میں ڈال کر کالا پل کے قریب واقع ایک نجی اسپتال لے گیا، جہاں انہیں چھوڑ کر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث بی وائی ڈی گاڑی غیر رجسٹرڈ ہے، جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QAcrsFu

No comments:

Post a Comment