کراچی (23 جولائی 2026): سندھ کے سرکاری ادارے کی گاریوں کا ڈیزل غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی گاڑیوں کا ڈیزل غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور ناردرن بائی پاس کے قریب ویرانے میں سرکاری ڈمپر سے ڈیزل چوری کی خفیہ ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
اس ویڈیو میں ڈمپر سے ڈیزل کین میں بھرنے کے بعد رقم کی ادائیگی کا منظر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چور مافیا سرکاری اور نجی ٹھیکیداروں کے ڈمپر ڈرائیورز سے مبینہ کم قیمت پر ڈیزل خریدتا ہے اور پھر رکشوں کے ذریعے ڈیزل مختلف علاقوں تک پہنچا کر فروخت کرتا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ روزانہ سیکڑوں لیٹر ڈیزل اس طریقہ کار کے ذریعے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nQm5wsG
No comments:
Post a Comment