دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کو کسی کی منظوری درکار نہیں: نیتن یاہو کی دھمکی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 27 October 2025

دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کو کسی کی منظوری درکار نہیں: نیتن یاہو کی دھمکی

(27 اکتوبر 2025): اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کو کسی کی منظوری درکار نہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی پر رضامندی کے باوجود غزہ یا لبنان میں اہداف پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کسی سے اجازت نہیں لے گا۔

نیتن یاہو نے حکومتی وزراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیل ایک خود مختار ریاست ہے، ہم اپنے ہی ذرائع سے اپنا دفاع کریں گے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے، ہم اس کے لیے کسی کی منظوری نہیں چاہتے، ہم اپنی سیکیورٹی کنٹرول کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا غزہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ ترین امریکی حکام کے دورے کے ایک ہفتے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اس نے وسطی غزہ میں ایک شخص پر "ہدفی حملہ” کیا جو اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اسرائیل اور حماس دونوں ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں۔

صیہونی فورسز کے جنگ بندی کے باوجود مغربی کنارے پر حملے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z39ez8V

No comments:

Post a Comment