امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جاپان کی نو منتخب وزیراعظم سنائے تاکائچی سے ٹوکیو میں ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے معدنیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو جاپان کے فوجی سازو سامان کے آرڈر موصول ہو گئے ہیں، امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدہ بہت ہی منصفانہ ہے۔
صدرٹرمپ کے دورہ جاپان میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیک سمٹ میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات سے انکار کردیا، مزید 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کچھ عرصے کیلئے مؤخرکردی ہے، کینیڈین حکام کیساتھ ملاقات نہیں کروں گا، کینیڈا سے نمٹنا سب سے مشکل رہا، کینیڈا اور اس کے عوام سے محبت ہے لیکن بطور ملک ان سے نمٹنا مشکل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین اشیا پر مزید 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے، کینیڈا کی جانب سے جعلی اینٹی ٹیرف اشتہاری مہم کے بعد مذاکرات ممکن نہیں۔
پیوٹن نے امریکا سے اہم معاہدہ ختم کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اس پر ردعمل دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ امریکا جب بھی تیار ہو اہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ امریکا کیساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے بات چیت ضروری ہے، امریکی صدر ٹرمپ سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KnF2jMS
No comments:
Post a Comment