’’قید سیاسی ورکرز کو بھی ڈاکوؤں کی طرح ایمنسٹی دی جائے‘‘ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 26 October 2025

’’قید سیاسی ورکرز کو بھی ڈاکوؤں کی طرح ایمنسٹی دی جائے‘‘

کراچی (26 اکتوبر 2025): سابق مشیر داخلہ و متحدہ رہنما وسیم اختر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے جیلوں میں بغیر سزا قید انڈر ٹرائل سیاسی ورکرز اور ایم کیو ایم کارکنان کو بھی ایمنسٹی دی جائے۔

صدر زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے قتل، اغوا برائے تاوان، اور ریپ میں ملوث ڈاکوؤں کو ریلیف دینے کے لیے ایمنسٹی پالیسی بنائی، یہ خوش آئند ہے کہ انھیں قومی دھارے میں لایا جا رہا ہے، اس سے ان علاقوں اور صوبے میں حالات بہتر ہوں گے۔

وسیم اختر نے کہا ان ڈاکوؤں کو speedy judicial trial دینے کی بھی بات ہو رہی ہے جس سے یہ عدالت کے ذریعے بری ہو جائیں گے، جب اتنے سنگین الزامات کے مجرمان کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی حکومت نے بنائی ہے، تو سندھ کے جیلوں میں انڈر ٹرائل ایم کیو ایم کے کارکنان اور سیاسی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟

انھوں نے کہا اندرون سندھ اور کراچی کے جیلوں میں انڈر ٹرائل سیاسی قیدی، ایم کیو ایم کے کارکنان کے لیے بھی پالیسی اور ایمنسٹی دی جائے، کراچی اور اندرون سندھ کی جیلوں میں قید کارکنان سیاسی دشمنی کا شکار ہیں، ان ملزمان کو یہ تک نہیں پتا کہ کس جرم میں ان کو رکھا گیا ہے اور کیا سزا ملے گی۔

ایم کیو ایم رہنما کے مطابق سیاسی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات میں جیلوں میں بند قیدی انڈر ٹرائل کے نام پر دس دس سالوں سے قید ہیں، دنیا کا قانون ہے کہ انڈر ٹرائل قیدی نہیں ہوا کرتے، بد قسمتی سے ہمارے ہاں جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھنے کے پیچھے کرپشن ہے، تاکہ بجٹ کے نام پر پیسے لیے جا سکیں، سالوں سے ان قیدیوں کے کیسز نہیں لگتے، ان کو بھی اس پالیسی کے ذریعے ریلیف یا پیرول پر باہر لایا جائے۔

انھوں نے کہا حال ہی میں ایم کیو ایم کا ایک کارکن عبید باعزت بری ہوا، 14 سال اس نے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹی، صدر زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں اس پالیسی کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، میرپورخاص کے سیاسی قیدیوں پر بھی لاگو کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں تمام اے ٹی سی کورٹس میں سے 8 میں 3 ماہ سے ججز ہی نہیں ہیں، اب جو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں موجود ہیں وہ انصاف کے لیے کس در پر جائیں؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kCwjfoD

No comments:

Post a Comment