فلسطینی حامی مظاہرے میں شریک خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کے ساتھ کیا ہوا؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 23 September 2025

فلسطینی حامی مظاہرے میں شریک خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کے ساتھ کیا ہوا؟

آسٹریلیا میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو عدالت نے طلب کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار پر سڈنی میں فلسطینی حامی مظاہرے میں شریک ایک خاتون پر مبینہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرینز پارٹی کی سابق امیدوار ہینا تھامس نے الزام عائد کیا تھا کہ جون میں بیلمور میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر نے ان کے چہرے پر مُکے مار ے تھے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق 33 سالہ سینئر کانسٹیبل کی ملازمت کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا تھا اور مذکورہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اس 33 سالہ پولیس کانسٹیبل کو اگلے ماہ عدالت نے طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے دو ریاستی حل کانفرنس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس اور دیگر دھڑوں سے کہا کہ وہ ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کریں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا، انھوں نے عالمی برادری سے آزاد فلسطین کی حمایت کی اپیل کی۔

محمود عباس نے کہا دو ریاستی حل کانفرنس امن کے حصول کا تاریخی موقع ہے، فرانس کے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہم ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کے مؤقف کو سراہتے ہیں، اور عالمی شناخت کو متحرک کرنے پر سعودی عرب اور فرانس کے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔

محمود عباس نے مزید کہا حماس اور تمام دھڑے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیں، حماس کا گورننس میں کوئی کردار نہیں ہوگا، ہم ایک غیر مسلح فلسطینی ریاست چاہتے ہیں۔

ریاست فلسطین کا قیام کیسے ممکن ہوگا ؟ کیا رکاوٹیں ہیںِ؟‌ اہم تجزیہ

دریں اثنا، فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ جرائم جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ظلم کر رہا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ہجرت روکی جائے، یہی امن ہے جس کے لیے ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/T6RkSUf

No comments:

Post a Comment