وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 23 September 2025

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ 26 ستمبر کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

وزیراعظم 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے، جبکہ اہم عالمی امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر متعدد اعلیٰ سطح کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، جن میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اجلاس اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خصوصی اجلاس شامل ہیں۔

وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور منتخب اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ خصوصی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے، جس میں علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم کی آسٹریا کی چانسلر کرسٹینا اسٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیراعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم کی شرکت نہ صرف پاکستان کے کثیرالجہتی کردار کو اجاگر کرے گی بلکہ اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان کے مضبوط عزم اور مؤقف کی بھی عکاسی کرے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XyD9hUo

No comments:

Post a Comment