اظہر محمود نے بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کی خبروں پر کیا کہا ؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 22 September 2025

اظہر محمود نے بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کی خبروں پر کیا کہا ؟

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں پر قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود کی جانب سے دلچسپ ردِعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لاہور کے گالف کورس سے بابر اعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر کو شیئر کیا۔

پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بابر اعظم کی دبئی میں موجودگی کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بابر تو یہاں لاہور کے ایک خوبصورت گولف کورس پر ایک اور شاندار گولف شاٹ کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ سے پہلے سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابر اعظم خبروں میں رہے۔

سابق کپتان کی پریکٹس کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں، جن میں اُنہیں بھرپور انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق افواہیں بھی گرم ہوگئیں۔

یاد رہے کہ ایشیاء کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں پاکستان کو ایک بار پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑاتھا، جس کے بعد شائقین کرکٹ مایوس نظر آئے۔

گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

کہاں تم چلے گئے! شائقین کرکٹ کو بابر اعظم اور رضوان کی یاد ستانے لگی

دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یوں پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بھارت سے دوسری بار شکست ہوئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/N5ySvMF

No comments:

Post a Comment