امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کیلئے فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا، فیصلے پر فوری طور پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے لیے تمام وفاقی فنڈنگ روک رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی فنڈنگ روکنے کا عمل فوری شروع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے 2024 میں جنوبی افریقہ کو امداد کی مد میں 323.4 ملین ڈالر فراہم کیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے کوئی کسان تحفظ کیلیے نکلنا چاہے تو اسے امریکا آنے کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک روس پر پابندیاں عائد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ناخوشگوار ملاقات کے بعد اس پر جنگ بندی معاہہ قبول کرنے کیلیے دباؤ ڈالا اور انٹیلیجنس شیئرنگ بھی روک دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اس وقت یوکرین پر طاقتور حملے کر رہا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک ماسکو پر بڑے پیمانے پر بینکنگ پابندیاں اور ٹیرف لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔
ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط، ایران کا ردِ عمل سامنے آگیا
ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کیلیے بہتر ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ شروع کرنے کا ذمہ دار روس نہیں بلکہ کیف ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vnNQklR
No comments:
Post a Comment