کراچی : ٹریفک حادثات روکنے کیلئے’’کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز‘‘ کے نام سے شعبہ قائم کردیا گیا، نیا شعبہ شواہد جمع کرکے ذمے دار کا تعین کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات پر قابو پانے کیلئے نیا شعبہ قائم کردیا گیا۔
خصوصی شعبے کو کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز کا نام دیا گیا ہے تاہم ایڈیشنل آئی جی آج شعبے کے قیام کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
نیا شعبہ شواہد جمع کرکے ذمے دار کا تعین کرے گا اور تدارک کیلئے سفارشات مرتب کرکے متعلقہ اداروں کو رپورٹس ارسال کرے گا، جس کی روشنی میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔
خیال رہے شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں اب تک ایک سو بیاسی افرادجاں بحق اور بائیس سوسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ہیوی گاڑیوں نے ستاون افراد کی زندگیوں کا چراغ گل کیا ، جاں بحق افراد میں ایک سو بیاسی مرد، بیس خواتین، اٹھارہ بچے اور چھ بچیاں شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KzoBImE
No comments:
Post a Comment