اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچ گیا، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کیساتھ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں۔
وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف وفد سے تعارفی سیشن میں شریک ہیں ، اقتصادی جائزہ مذاکرات 15مارچ تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے ، جس میں آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 2025-26 بجٹ کے لئے تجاویز دے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی ومنصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر، اوگرا، نیپراسمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔
اس کے علاوہ پنجاب، سندھ ، کے پی اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XQxGqha
No comments:
Post a Comment