چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 25 February 2025

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی

چیمپئنز ٹرافی میں اگلا میچ کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے پاکستان کی میزبان میں جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے نے اگلے میچ کے لیے اسلام آباد سے دبئی کے لیے پرواز بھر لی ہے، جہاں وہ اگلے میچ میں بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 22 رکنی وفد آج دبئی کے لیے روانہ ہوا۔ کیوی ٹیم اتوار 2 مارچ کو بلیو شرٹس کے خلاف میچ کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور یہ میچ صرف ایک رسمی کارروائی ہوگا۔

گروپ ون میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت سے شکست کھا کر میگا ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے جب کہ بنگلہ دیش بھی مذکورہ ٹیموں سے ہارنے کے بعد خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے کی۔

تاہم اس سے قبل 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کو جیت کر قومی ٹیم اپنی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gdFsCLG

No comments:

Post a Comment